بنگلورو،5/مارچ(ایس او نیوز)بنگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے8مارچ کو ”یوم خواتین“ کے دن خواتین کو اپنی بسوں میں مفت سفرکرنے کا موقع فراہم کرنے سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہا ہے،اس سلسلہ میں بی ایم ٹی سی نے حکومت کو تجویز روانہ کی ہے۔ یوم خواتین کے موقع پرخواتین شہر کے کسی بھی مقام تک مفت سفر کر سکتی ہیں۔
بی ایم ٹی سی کی مینیجنگ ڈائرکٹرستیا وتی نے اپنی تجویز میں بتا یا ہے کہ خواتین کے تحفظ اور انہیں محفوظ رکھنے کے لئے عوامی ٹرانسپورٹ میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا بی ایم ٹی سی مقصد ہے۔ یوم خواتین کے موقع پر بی ایم ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کر تے ہو ئے عوامی ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کے لئے بیداری لائی جائے گی۔ انہوں نے بتا یا کہ شہر میں 40لاکھ 86ہزار 580خواتین ہیں ان میں سے روزانہ 10لاکھ21ہزار645خواتین بی ایم ٹی سی بسوں میں سفر کر رہی ہیں۔ 8مارچ کے موقع پرخواتین کو بی ایم ٹی سی بسوں میں مفت سفر کا موقع فراہم کیا گیا تو اس دن 20.44لاکھ خواتین بی ایم ٹی سی بسوں میں سفر کرنے کی توقع ہے،اس سے بی ایم ٹی سی کو8.17کروڑ کا خرچ برداشت کرناہو گا،لیکن آنے والے دنوں میں بی ایم ٹی سی کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے،اور خواتین بی ایم ٹی سی بسوں میں سفر کو ترجیح دیں گی۔